• news

شمالی وزیرستان آپریشن کے دوران افغان حکام تعاون نہیں کررہے: فوجی ترجمان

راولپنڈی(ثنا نیوز) ترجمان پاک فوج میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کیخلاف جاری آپریشن ضرب عضب کے دوران افغان حکام خاطرخواہ تعاون نہیں کررہے۔ آپریشن سے پہلے افغانستان سے رابطہ کیا گیا تھا مگر تعاون کا ہاتھ نہیں بڑھایا گیا، سرحد پار سے جاری دہشت گردی کی کارروائیوں کی روک تھام کیلئے بھی اقدامات نہیں کئے جا رہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے سے انٹرویو میں پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں ہی دہشت گردی سے دوچار ہیں۔ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں لیکن افغان حکام کا رویہ سمجھ سے بالاتر ہے۔ آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے۔ سرحد پار سے دہشت گردی کی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں، افغان حکام نے روک تھام کیلئے اقدامات نہیں کئے۔ انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کے دوران ایک ہزار سے زائد دہشت گرد مارے جا چکے ہیں، 134گرفتار کئے گئے، جبکہ علاقہ دہشت گردوں سے کلیئر ہونے تک آپریشن جاری رہیگا۔

ای پیپر-دی نیشن