بھارت متنازعہ ڈیموں کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے: حافظ سعید
کراچی (ایجنسیاں) حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ بھارت متنازعہ ڈیموں کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔ باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت دریاؤں میں پانی چھوڑ کر پاکستان کی فصلوں اورآبادیوں کو ڈبویا گیا۔ سندھ طاس معاہدے کی دھجیاں بکھیری جا رہی ہے۔ نوازشریف کے آموں کے بدلے نریندر مودی نے سیلاب کا تحفہ بھیجا۔ پاکستان‘ بھارت کی آبی جارحیت پر خاموشی اختیار کرنے کی بجائے اس معاملے کو اقوام متحدہ اور عالمی فورم پر اٹھائے۔ اگر بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی مدد نہیں کر سکتا تو پاکستان آگ بڑھ کر کردار ادا کرے۔ جماعۃ الدعوہ سیلاب متاثرین کی مدد کر رہی ہے‘ لیکن وقتی ریلیف دینے سے معاملہ حل نہیں ہو گا۔ مستقل حل کے لئے پاکستان میں نئے ڈیموں کی تعمیر اور بھارت کی آبی جارحیت کو روکنا ہوگا۔ سیلاب متاثرین کی مدد اور بھارتی آبی جارحیت کیخلاف قوم کو اکٹھا کرنا ہماری اوّلین ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا۔ حافظ سعید نے کہا کہ اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ سیلاب ہے۔ پاکستان ایٹمی قوت ہے‘ بھارت اب 1971ء والا کردار ادا نہیں کر سکتا لیکن وہ اب بھی باز نہیں آیا اور پاکستان کیخلاف مسلسل سازشوں میں مصروف ہے۔ نائن الیون کے بعد بھارت نے اس خطے کی گھمبیر صورتحال سے سب زیادہ فائدہ اٹھایا۔ اسوقت پاکستان کے خلاف مسلسل سازشوں میں مصروف ہے۔ نائن الیون کے بعد بھارت نے اس خطے کی گھمبیر صورتحال سے سب سے زیادہ فاٹدہ اٹھایا۔ اس وقت سب سے بڑا مسئلہ سیلاب ہے۔ اسلام آباد میں دھرنا دینے والے قوم پر رحم کھائیں اور اصل مسئلہ کے حل کی طرف لوٹ آئیں۔