احمد حماد کے مضامین اور کالموں پر مبنی کتاب ’’خیال آتا ہے‘‘ شائع ہوگئی
لاہور (لیڈی رپورٹر) معروف شاعر، ادیب، کالم نگار اور ٹی وی اینکر احمد حماد کے مضامین اور کالموںپر مبنی کتاب ’’خیال آتا ہے‘‘ شائع ہو گئی ہے۔ دو سو بہتّر صفحات پر مشتمل اس کتاب میں ایک طویل مضمون’’ایک نئی یونیورسٹی کی ضرورت؟‘‘ بھی شامل کیا گیا ہے ۔ اس سے قبل احمد حماد ان کے تین شعری مجموعے ’’شام بے چین ہے‘‘، ’’ترے خیال کا چاند‘‘اور ’’محبت بھیگتا جنگل‘‘ اور اظہاریوں پر مبنی ایک نثری مجموعہ’’پرچھائیاں‘‘ شائع ہو چکے ہیں۔