سرگودھا میں قائم ریلیف کیمپ ختم، متاثرہ علاقہ میں کاموں کی خفیہ مانیٹرنگ کا فیصلہ
سرگودھا (نامہ نگار) کوٹ مومن اور مڈھ رانجھا کے علاقے میں لگائے جانے والے ریلیف کیمپوں کو ختم کردیا گیا۔ ڈی او آر ڈاکٹر فاروق منظور کے مطابق حکومت کی طرف سے ان ریلیف کیمپوں پر متاثرین کو صبح کا ناشتہ، دوپہر اور رات کا کھانا فراہم کیا جا رہا تھا۔ ان علاقوں کے متاثرین کو 8، 8 دن کے راشن کے بیگز فراہم کردئیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں حکومت نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کئے جانیوالے کاموں کی خفیہ مانیٹرنگ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ حساس اداروں سے فوری طور پر سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں ہونے والے کاموں کی تفصیل بھی طلب کرلی ہے۔
ریلیف کیمپ ختم