خضدار: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر کا پرسنل سیکرٹری قتل، اہلکار زخمی
خضدار (اے این این) خضدار میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ڈپٹی کمشنر خضدار کے پرنسل سیکرٹری کو قتل کردیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر خضدار سید عبدالوحید شاہ کے دفتر میں ڈیوٹی کرنے والے سرکاری ملازم پرنسل سیکرٹری عبدالحمید مگسی دفتر سے اپنے گھر صالح آباد جا رہا تھا کہ چاندنی چوک پر مقام پر نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی کو ٹارگٹ کرکے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں عبدالحمید مگسی موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ مقتول مگسی ڈی سی آفس میں بحیثیت اسسٹنٹ تھے۔ ادھر پنجگور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے لیویز اہلکار حفیظ اللہ کو طبی امداد کے بعد مزید علاج کیلئے کوئٹہ منتقل کردیاگیا۔
خضدار