عمران طاہرالقادری اور کارکنوں پر مزید 11 مقدمات
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ آن لائن) تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے عوامی تحریک کے قائد علامہ طاہرالقادری کیخلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا۔ ایف آئی آر نمبر 192/14 میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے اپنے خطاب میں لاﺅڈ سپیکر ناجائز استعمال کیا ہے۔ تھانہ سیکرٹریٹ نے دھرنا میں شریک جماعتوں کے کارکنوں کے خلاف سی ڈی اے اور واپڈا نے بجلی، پانی چوری اور دفاتر پر حملے کے مقدمات درج کرا دیئے۔ آن لائن کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صرف تھانہ سیکرٹریٹ پولیس میں ڈاکٹر طاہرالقادری سمیت تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے خلاف 11 نئے مقدمات درج کر لیے گئے۔
لاﺅڈ سپیکر/ مقدمات