• news

عصمت اللہ معاویہ غلط انتخاب تھا : کمانڈر کالعدم تحریک طالبان

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) کالعدم تحریک طالبان کے ایک اور کمانڈر ابوبصیر نے کہا ہے کہ عصمت اللہ معاویہ تحریک طالبان کا غلط انتخاب تھا،اس نے خود کو مجاہد بناکر پیش کیا تھا۔ گزشتہ روز عصمت اللہ معاویہ کا پنجابی طالبان کی جانب سے پاکستان میں عسکری کارروائیاں ختم کرنے کے اعلان پرکالعدم تحریک طالبان کی جانب سے سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر ابو بصیر نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عصمت اللہ معاویہ ایک حساس ادارے کا جاسوس تھا اور ہے۔
کالعدم تحریک طالبان

ای پیپر-دی نیشن