بنی گالہ میں گھر کا بجلی بل ادا نہ کرنے پر آئیسکو نے عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا ادائیگی نہ کرنے پر کنکشن کاٹنے کی وارننگ
اسلام آباد (خبرنگار) آئیسکو نے عمران خان کو بنی گالہ میں واقع گھر کا بل ادا نہ کرنے پر نوٹس جاری کر دیا۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر 7 روز کے اندر بجلی کا بل ادا نہ کیا گیا تو الیکٹرک سٹی ایکٹ کی دفعہ (1)24 کے تحت بجلی منقطع کر دی جائے گی۔ ”نوائے وقت“ کو موصول ہونے والی بل کی کاپی کے مطابق ان کا بل 44 ہزار 794 روپے ہے، انہیں 2 ہزار 791 یونٹ بجلی استعمال کرنے پر بل جاری کیا گیا ہے جوکہ انہوں نے مقررہ مدت گزرنے کے باوجود جمع نہیں کرایا، بل جمع کرانے کی آخری تاریخ 8 ستمبر تھی۔
نوٹس