• news

الیکشن جلد ہونیوالا ہے‘ عید قربان ڈی چوک پر منائیں گے : عمران

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں + نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ قوم کا جاگنا تحریک کی سب سے بڑی کامیابی ہے، نوازشریف کی زبان پر یقین نہیں وہ ہمیشہ مکر جاتے ہیں، استعفیٰ لئے بغیر یہاں سے نہیں جائیں گے، عید قربان ڈی چوک میں ہی منائیں گے، اگلا الیکشن بہت جلد ہونے والا ہے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ حکمران اپنے پیسے دوسرے ملک میں رکھتے ہیں۔ قوم کا جاگنا تحریک کی سب سے بڑی کامیابی ہے، لوگوں میں اپنے حقوق سے متعلق شعور آ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے بجلی کی قیمتیں دگنی کر دیں انصاف نہ ملنے پر لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں۔ دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ جیل سے رہا کارکن دھرنے میں پہنچ گئے کارکنوں پر جھوٹے مقدمات درج کئے گئے۔ اعظم سواتی اور ڈی جے بٹ ہمارے ہیرو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو خطرہ ہے اسلئے لوگوں کو دھرنے میں شرکت سے روکا جا رہا ہے۔ استعفیٰ لئے بغیر نہیں جا¶ں گا۔ کارکنوں پر مقدمات درج کرنے پر آئی جی اسلام آباد طاہر عالم کو نہیں چھوڑیں گے۔ طاہر عالم تم کو شرم آنی چاہئے۔ تمہارا اور میرا میچ ہو گا بھاگنے نہیں دوں گا۔ 30 روز میں ایسا جذبہ و جنون قوم میں نہیں دیکھا خودکش حملہ آوروں سے ڈرانے کی کوشش کی گئی۔ عمران خان نے کہا ہے کہ قوم عنقریب سڑکوں پر آزادی کا جشن منائے گی، بہت عرصہ پہلے ایک خواب دیکھا تھاکہ جس میں اپنی قوم کو سڑکوں پرجشن مناتے دیکھا تھا جو اب تعبیر ہو چکا ہے اور لیگی حکومت کی جانب سے ہرطرح کی رکاوٹوں کے باوجود ہفتے کو روز ماو¿ں، بہنوں، بیٹیوں اور نوجوانوں نے جشن منا کر نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے، سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کیلئے 2008ءکے انتخابات کا بائیکاٹ کیا تھا مگر وہ عدلیہ کے میر جعفر نکلے، نوازشریف کے اقتدار کا وقت ختم ہو چکا ہے وہ جلد چلے جائیں گے۔ کارکنوں پر تشددکرنے والے پولیس اہلکاروں کو ایک ایک کر کے پکڑیں گے اور کڑی سے کڑی سزا دیں گے۔ نئے پاکستان میں وڈیروں سرداروں اور جاگیرداروں کو پکڑ کر ان کا پیسہ عوام پر خرچ کریں گے۔ نوازشریف اس وقت زخمی ہرن کی طرح ہے اور اس کا اقتدار ختم ہو چکا ہے۔
عمران خان

ای پیپر-دی نیشن