• news

تحریک انصاف کے رہنما کے سی این جی پمپ پر ڈینگی لاروا کی موجودگی کیخلاف مقدمہ، گرفتاری کیلئے چھاپے، انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے: علی رشید

لاہور (سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی رشید کے سی این جی پمپ پرڈینگی لاروا کی موجودگی پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور پولیس کی جانب سے ان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں جبکہ رہنما پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او اچھرہ اور ٹاﺅن شپ مسلسل انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنا رہے ہیں مجھ پر جھوٹی اور بے بنیاد ایف آئی آر کاٹی گئی، جلد اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کروں گا۔ ایف آئی آر کے مطابق اگر میرے سی این جی پمپ کی چکینگ کے دوران میری موجودگی میں ڈینگی مچھر ملا تو مجھے اسی وقت گرفتار کیوں نہیں کیا گیا۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ انسپکٹر انوائرمنٹ انور نے سی این جی پمپ کی چیکنگ کی اور پانی والی ٹینکی میں ڈینگی لاروا پایا گیا جبکہ 2ڈینگی مچھر بھی موجود تھے جس پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ڈینگی لاروا/ مقدمہ

ای پیپر-دی نیشن