• news

عمران خان کا پالتو کتا شیرو مر چکا ہے

اسلام آباد (ثنا نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں انکشاف کیا ہے کہ ان کا پالتو کتا شیرو جس کی باز گشت پارلیمنٹ میں بھی سنائی دی گئی تھی وہ مر گیا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں جب ان سے شیرو کے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ اب شیرو کو کہاں سے لائیں وہ تو بیچارہ مر گیا ہے۔ شیرو کا واقعہ سعد رفیق نے پارلیمنٹ میں سنایا تھا۔ عمران خان کے مطابق انہیں یہ کتا ہمایوں گوہر نے دیا تھا، ہمایوں کو یہ کتا پرویز مشرف نے تحفے میں دیا تھا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ شیرو 3 ماہ پہلے مر گیا تھا۔
عمران خان/ شیرو

ای پیپر-دی نیشن