جمہوریت کا خاتمہ ملک کی سب سے بڑی بدقسمتی ہوگی: ڈاکٹر عبدالقدیر
لاہور (آئی این پی) ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ ملک میںجمہوریت کا خاتمہ پاکستان کی سب سے بڑی بدقسمتی ہوگی، تمام معاملات کو طاقت کے استعمال کی بجائے مذاکرات کے ذریعے حل کرنا ملک اور قوم کے مفاد میں ہوگا۔ ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ذاتی کی بجائے قومی مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے سیاست اور سیاسی فیصلے کرنے چاہئیں۔ ہماری ذمہ داری ہے کہ ملک کو سازشوں سے بچا کر ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جائے، جمہوریت جیسی بھی ہو آمریت سے ہزار گنا بہتر ہوتی ہے اور ملک کا مفاد بھی جمہوریت میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف چلے جائیں تو کیا عمران خان یا طاہر القادری آکر عوام کے لئے دودھ اور شہد کی نہریں بہا دیں گے؟
ڈاکٹر عبدالقدیر