4 خودکشیاں، شاہدرہ میں گھریلو حالات سے تنگ نوجوان پھندے سے جھول گیا
لاہور (نامہ نگاران) شاہدرہ کے علاقہ میں گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر 19 سالہ نوجوان نے گلے میں پھندا لیکر خودکشی کرلی۔ پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے جمع کرادی۔ حارث گھریلو حالات کی وجہ سے اکثر پریشان رہتا تھا۔ گزشتہ روز وہ گھر آیا اور کمرے میں پنکھے سے رسی لٹکا کر پھندا لے لیا۔ پولیس کے مطابق متوفی کے ورثاءنے بتایا وہ مالی حالات سے پریشان تھا جس کی وجہ سے اس نے خودکشی کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اصل حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی معلوم ہوں گے۔فیصل آباد میں ریل بازار کے 45 سالہ تاجر نے گند م میں رکھنے والی گولیا ں نگل کر موت کو گلے لگا لیا۔ خا لد اپنے کا روبا ری حالات پر کا فی پر یشان تھا۔ سرائے عالمگیر میں 14 سالہ عمیر نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر مبینہ طور پر گلے میں پھندا لے لیا جبکہ منچن آباد کے محلہ عیدگاہ کے قریب گھریلو ناچاقی پر پھل فروش کے نوجوان بیٹے نے زہر نگل کر زندگی ختم کرلی۔
خودکشیاں