لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی ڈے منایا گیا، سیمینار، واکس کا اہتمام
لاہور (رپورٹنگ ٹیم) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں مخصوص مچھر کے کاٹنے سے ہونیوالے خطرناک ڈینگی بخار کیخلاف عوام میں شعور اُجاگر کرنے کیلئے ”یوم انسداد ڈینگی“ منایا گیا۔ اس موقع پر تقاریب، سیمنیارز اور واک کا اہتمام کیا گیا۔ صوبائی دارالحکومت میں لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیوایم سی) کی طرف سے یوم انسدادِ ڈینگی کے موقع پر ٹاﺅن کی سطح پر قائم تمام دفاتر میں خصوصی صفائی مہم اور آگاہی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔ سینئر منیجر آپریشنز سہیل انور ملک، منیجر آپریشنز سعید خان نے کوٹ لکھپت نشتر ٹاﺅن میں منعقدہ مرکزی واک میں شرکت کی۔ اسی دوران شاہدرہ بند روڈ خصوصی مشینری تعینات کر کے بڑے پیمانے پر صفائی آپریشن کے نتیجے میں بڑی مقدار میں ویسٹ ٹھکانے لگایا گیا۔ دریں اثناءمحکمہ سیاحت پنجاب (ٹی ڈی سی پی) نے ڈینگی سے آگاہی اور لوگوں میں ڈینگی سے بچاو¿ اور خاتمے کےلئے واک کا اہتمام کیا۔ واک میں ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) عثمان، ایم این اے شائستہ پرویز ملک، ایم پی اے تحیا نون کے علاوہ مختلف مکتبہ ہائے فکر کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں داتا گنج بخش ٹاﺅن میں ایک آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت ایم پی اے ماجد ظہور نے کی۔ واک داتا ٹاﺅن کے آفس سے شروع ہو کر سول سکرٹریٹ پر اختتام پذیر ہوئی۔ پنجاب حکومت کی ہدایت پر گزشتہ روز محکمہ آبپاشی و پیڈا کے دفاتر کھلے رہے اور یوم انسداد ڈینگی کے سلسلہ میں صفائی ستھرائی کے موثر انتظامات کئے گئے۔ اس سلسلہ میں سینئر افسروں بشمول ڈپٹی سیکرٹری (جنرل) محکمہ آبپاشی سارہ رشید نے تمام دفاتر میں انسداد ڈینگی کے سلسلہ میں کئے گئے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا۔ علاوہ ازیں ڈائریکٹوریٹ جنرل، ہیلتھ سروسز کے دفاتر میں ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر زاہد پرویز نے دیگر افسروں کے ہمراہ صفائی کے کام کی نگرانی کی۔ یوم انسداد ڈینگی پر سر گنگارام ہسپتال میں ڈاکٹر راشد اقبال فوکل پرسن برائے ڈینگی کی سربراہی میں سیمینار ہوا۔ قبل ازیں ایم ایس ڈاکٹر عمر فاروق بلوچ نے سر گنگارام ہسپتال کی عمارت میں صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ دریں اثناءیوم انسداد ڈینگی کے سلسلہ میں انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ میں بھی سیمینار ہوا۔ اسی طرح محمکہ زراعت کے زیراہتمام ایگری کلچر ہاﺅس میں سیمینار سے ایڈیشنل سیکرٹری پلاننگ احمد علی ظفر نے خطاب کیا۔ یوم انسداد ڈینگی کے موقع پر لیسکو نے آگاہی واک منعقد کی۔ جس کی قیادت چیف ایگزیکٹو لیسکو راﺅ ضمیر الدین نے کی۔ ڈینگی واک کا آغاز لیسکو ہیڈ آفس سے ہوا جو گنگارام ہسپتال چوک تک جا کر اختتام پذیر ہوئی۔ علاوہ ازیں یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے زیراہتمام گزشتہ روز ڈےنگی کے خاتمے کا دن مناےا گےا۔ اس ضمن مےں ےونےورسٹی کے پنجاب بھر کے تمام کےمپسز کے افسران، اساتذہ و ملازمےن حاضر رہے تمام کےمپسز مےں صفائی کے مو¿ثر اقدامات کئے گئے۔ کھڑے پانی کے اخراج کا انتظام کےا گےا۔ پنجاب اےجوکےشن فاﺅنڈےشن کے دفاتر ےوم انسداد ڈےنگی کے موقع پر کھلے رہے۔ پنجاب اےجوکےشن فاﺅنڈےشن کے افسران و دےگر سٹاف بھی دفاترمےں حاضر رہا۔ دفاتر میں مچھرمار سپرے کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور یوم انسداد ڈینگی مہم کے سلسلے میں اتوار کے روز کھلی رہی۔ اساتذہ اور ملازمین اپنے شعبہ جات اور دفاتر میں موجود رہے اور انسداد ڈینگی کے تحت سپرے کرایا گیا، پمفلٹ تقسیم کئے گئے۔ وائس چانسلر لیفٹیننٹ جنرل ( ر) محمد اکرم خاں نے انسداد ڈینگی مہم کے کام کا جائزہ لیا۔
ڈینگی