• news

صدر گوگیرہ: دو روز قبل دریائے راوی میں ڈوبنے والے 2 نوجوانوں کی نعشیں نکال لی گئیں

صدر گوگیرہ(نامہ نگار)دریائے راوی میں ڈوبنے والے دو نوجوانوں کی نعشیں 48گھنٹے بعد ماڑی پتن کے قریب سے ریسکیو کے غوطہ خوروں نے نکال لیں۔ دونوں نوجوانوں کو ایک دوسرے کے پہلو میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ دو روز قبل ماڑی پتن کے مقام پر دریا راوی کنارے گوگیرہ کے رہائشی تین دوست فہد، شہریار اور علی سیلاب سے متاثرہ علاقے دیکھنے گئے تھے۔ اس دوران ایک تیز پانی کا ریلہ ان تینوں دوستوں کو بہا کر لے گیا۔ مقامی افراد نے فہد کو بچا لیا تاہم علی اور شہریار گہرے پانی میں ڈوب گئے۔ ریسکیو کے غوطہ خوروں نے 48گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے بعد شہریار اور علی رضا کی نعشوں کو پانی سے نکال لیا۔ نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔
دو نعشیں برآمد

ای پیپر-دی نیشن