فیصل آباد میں 8 سالہ بچی‘ چیچہ وطنی اور پاکپتن میں 3 لڑکیوں سے زیادتی
فیصل آباد + چیچہ وطنی + پاکپتن (نمائندہ خصوصی + نامہ نگار) فیصل آباد میں کمسن بچی‘ چیچہ وطنی اور پاکپتن میں شادی شدہ سمیت 3 لڑکیوں سے زیادتی۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں کمسن بچی کو نوجوان نے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق ڈجکوٹ کے علاقے 253 ر ب کے رمضان کی 8 سالہ بیٹی (ن) کو معراج ورغلا کر ساتھ لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ چےچہ وطنی میں نواحی گاﺅں 13/11-L کی مافےا بی بی نے رپورٹ درج کرائی مےرا خاوند باہر گےا ہوا تھا اور مےں گھر مےں اکےلی تھی اسی اثناءمےں دو بھائی محمد نواز، محمد رےاض کار پر آ گئے اور گھر سے چار تولے طلائی زےور، دو لاکھ روپے کی نقدی پےٹی کے تالے توڑ کر نکال لئے اور اسلحہ کے زور پر مجھے اغواءکر کے نامعلوم مقام پر لے گئے اور دونوں بھائی مجھ سے باری باری زےادتی کرتے رہے، موقع ملنے پر مےں ان کے چنگل سے فرار ہو کر اپنے گھر پہنچ گئی۔ پولےس نے مقدمہ درج کر لےا۔ پاکپتن میں دو مختلف واقعات میں دو لڑکیوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ محلہ فرید آباد کی رہائشی (ک) کے گھر ارشد وغیرہ پانچ افراد نے گھس کر اسلحہ کی نوک پر سیف‘ ارشد اور نذیر نے اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ علاوہ ازیں محلہ جامعہ اسلامےہ قبولہ کے رہائشی اللہ بخش کی بےٹی (ف) کو محمد رمضان نے فون پر اس کے والد کے حادثہ کی جھوٹی اطلاع دے کر موٹرسائےکل پر لے جا کر دونوں ملزمان نے زبردستی زےادتی کا نشا نہ بنا ڈالا۔ پولےس نے مقدمہ درج کر لےا ہے۔
زیادتی