• news

ایبولا کا خوف، پاکستانی جہاز ایم وی ملتان کیمرون سے ارجنٹائن چلا گیا

 لندن (آئی این پی ) افریقی ملک کیمرون کی بندرگاہ پر ایبولا وائرس کے سبب کئے جانے والے حفاظتی اقدامات کے باعث گزشتہ ایک ماہ سے پھنسے پاکستانی جہاز ایم وی ملتان کو اب ارجنٹائن روانہ کردیا گیا۔ کیمرون کی بندرگاہ پر گزشتہ ایک ماہ سے پھنسے پاکستانی جہاز 'ایم وی ملتان' کے عملے نے حکومت سے اپیل کی تھی کہ ان کی وطن واپسی کے لئے فوری انتظامات کئے جائیں۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے ترجمان بریگیڈیئر راشد صدیقی نے بتایا کہ ایم وی ملتان کو ارجنٹائن روانہ کردیا گیا ہے۔
پاکستانی جہاز

ای پیپر-دی نیشن