جمہوریت کا عالمی دن آج منایا جائیگا
اسلام آباد /لاہور (آئی اےن پی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں جمہوریت کا دن(آج ) پیر کو بھر پور طریقے سے منایا جائیگا ”جمہوریت بہر حال آمریت سے بہتر ہے “ کے عنوان سے کئی شہروں میں سیمینارز منعقد ہونگے۔ ان کے علاوہ مختلف سیاسی جماعتو ں کی طرف سے بھی کانفرنسز اور دیگر خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائیگا۔
جس سے مختلف سیاسی ، دینی جماعتوں کے قائدین ، مدبرین ، مبصرین ، دانشور ، وکلا ، صحافتی شخصیات خطاب کریں گی ۔ اس موقع پر اہم سیاسی جماعتوں کی جانب سے واکس اور ریلیوں کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا بھی اس حوالے سے اپنے خصوصی مضامین شائع اور پروگرام نشر کرکے عوام کے اندر جمہوریت کے حوالے سے آگہی پیدا کریں گے۔
جمہوریت کا دن