• news

بوکو حرام اور طالبان جیسی تنظیمیں اسلام کو بدنام کر رہی ہیں: نائجیرین سفیر

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) پاکستان میں نائجیریا کے سفیر نے کہا ہے کہ دہشت گرد اسلام کو بدنام کر رہے ہیں۔ نائجیریا میں بوکو حرام پاکستان میں تحریک طالبان پاکستان اور دوسری تنظیمیں دہشت گردی کر کے اسلام کے نام کو داغدار کر رہی ہیں۔ وقت نیوز کے پروگرام ایمبیسی روڈ میں انٹرویودیتے نائجیریا کے سفیر نے کہا کہ پاکستانی صدر ممنون حسین کے دورہ نائجیریا کے نتیجے میں پاکستان اور نائجیریا کے درمیان تجارتی اور معاشی تعاون کی نئی راہیں کھل گئی ہیں۔ نائجیریا کے سفیر نے کہا کہ پاکستانی تاجر اور صنعت کار نائجیریا میں سرمایہ کاری کر کے اپنی صنعت اور تجارت کو فروغ دے سکتے ہیں۔ نائجیریا کے ذریعے انہیں افریقہ کی مارکیٹ دستیاب ہو سکتی ہے۔ نائجیرین سفیر نے کہا کہ پاکستان نائجیریا بہت سے دوسرے شعبوں میں تعاون کر سکتے ہیں۔ دونوں ممالک تعلیم‘ سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں بھی تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔
نائجیرین سفیر

ای پیپر-دی نیشن