• news

کراچی: سابق ناظم سمیت 3 افراد خونریزی کا شکار، پولیس موبائل پر فائرنگ، 2 حملہ آور ہلاک

کراچی (نوائے وقت رپورٹ + این این آئی) شہر قائد میں اتوار کے روز پرتشدد واقعات میں سابق یو سی ناظم سمیت 6 افراد کی جانیں چلی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاﺅن میں نامعلوم افراد نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی تاہم پولیس کی جوابی کارروائی میں 2 حملہ آور مارے گئے۔ پولیس نے دونوں کی نعشیں شناخت کیلئے ہسپتال منتقل کردیں اور ان کا اسلحہ اور موٹر سائیکل قبضے میں لے کر علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔ دریں اثناءاتحاد ٹاﺅن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق یوسی ناظم حافظ فیاض دم توڑ گئے۔ اہلسنّت و الجماعت حافظ فیاض جماعت کے کارکن تھے۔ بلدیہ ٹاﺅن کے علاقے عابد آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 60 سالہ ملک رضوان جبکہ کیماڑی کے علاقے سکندر آباد میں پولیس اہلکار ظفر شاہ کی فائرنگ سے اس کی بیوی جاں بحق ہوگئی۔
کراچی خونریزی

ای پیپر-دی نیشن