وفاق سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے سندھ حکومت سے ہر ممکن تعاون کریگا:: ماروی میمن
کشمور (آئی این پی ) اطلاعات ونشریات کے بارے میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے سندھ حکومت سے ہرممکن تعاون کرے گی۔وہ اتوار کو کشمور میں گڈوبیراج کے دورے کے موقع پر گفتگو کررہی تھیں جہاں انھیں پانی کے بہائو کے بارے میں بتایاگیا۔اس موقع پر ماروی میمن نے کہاکہ حکومت آزمائش کی اس گھڑی میں سندھ کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔