کشتیاں جلا کر دھرنے میں آئے، انقلاب کیلئے قربانی کا وقت بار بار نہیں آتا، سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لوگوں کی گفتگو
اسلام آباد (آئی این پی) عوامی تحریک کے دھرنے میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لوگ بدستور شاہراہ دستور پر خیمہ زن ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انقلاب کے بعد گھروں کو دوبارہ تعمیر کر لیں گے۔ چنیوٹ، جھنگ، مظفرگڑھ کے رہائشیوں نے آئی این پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی کشتیاں جلا کر دھرنے میں آئے تھے ہمارے پیچھے سیلاب نے آ کر تباہی مچا دی تو کیا ہوا ہمارے پاس تھا ہی کیا جو ڈوب گیا ہو گا۔ انقلاب کے بعد گھروں میں واپسی ہو گی تو ہر شے دوبارہ بن جائے گی۔ انقلاب کیلئے قربانی دینے کا وقت تو بار بار نہیں آتا۔