اوزون کی تہہ کے تحفظ کا عالمی دن کل منایا جائیگا
احمد یار (ثناء نیوز) دنیا بھر میں اوزون کی تہہ کے تحفظ کا دن 16 ستمبر کو منایا جائے گا۔ یہ دن منانے کا مقصد تمام مخلوقات کے صحت مند مستقبل کے لئے شعور اور عملی کام کو آگے بڑھانا ہے۔ اوزون کی تہہ سورج کی خطرناک الٹرا وائلٹ بی شعاعوں کو زمین کی طرف آنے سے روکتی ہے۔ اوزون آکسیجن کے تین آیٹمز کے ساتھ ایک شفاف اور نظر نہ آنے والی گیس ہے جو قدرتی طور پر فضا میں موجود ہوتی ہے۔