مقبوضہ کشمیر کیلئے سیلاب کی وارننگ کا کوئی نظام نہیں، پاکستان کو کیسے آگاہ کرتے : بھارت
نئی دہلی(اے این این)بھارتی حکام نے پاکستان کی جانب سے سیلاب کی پیشگی اطلاع نہ دینے کی شکایات پر اپنے ردعمل میں کہاہے کہ کشمیر کےلئے سیلاب کی پیشگی اطلاع کا کوئی نظام موجود نہیں چنانچہ کشمیر میں بارشوں کے نتیجے میں پاکستان کو سیلاب کی قبل از وقت اطلاع دینا ممکن نہیں تھا۔ نئی دہلی میں بھارتی مرکزی آبی کمشن کے سربراہ اے بی پانڈیا نے برطانوی میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سیلاب بارے وارننگ اسی وقت جاری کی جاسکتی ہے جب ریاست اور کمشن کے درمیان مروجہ رابطہ موجود ہو۔ سیلاب کی وارننگ جاری کرنے کےلئے بعض ضروری اقدامات کئے جانے کی ضرورت ہے۔ مثلاً دریاﺅں میں خطرے کے نشان کی نشاندہی کرنا، دریاﺅں کی ماسیلیات اور موسمیات کے نظام کا قیام وغیرہ۔ انہوں نے کہاکہ سیلاب کی وارننگ جاری کرنے کے لئے ہمیں تین چیزوں کی ضرورت ہے، ممکنہ ترسیب، حقیقی ترسیب اور ندی میں پانی کا بہاﺅ۔ انھوں نے دریاﺅں میں پانی کی سطح میں اضافے کے تحت صرف پانی کے بہا و¿کے اعدادوشمار فراہم کرائے تھے۔ ہمیں رسوب کے بننے بارے کوئی معلومات فراہم نہیں کی جاتی جو سیلاب کے خطرے کے بارے میں انتہائی اہم ہوتا ہے۔دوسری طرف پاکستان میں سیلاب کی پیش گوئی کرنے والے ادارے کے سر براہ محمد ریاض نے کہا کہ فی الحال ہمیں بھارت میں اکنور بیراج کے اعداد و شمار دیئے جاتے ہیں جو ہماری سر حد سے بہت قریب ہے اور ہمیں تیاری کرنے کا موقع نہیں مل پاتا۔
بھارت/ وارننگ