فینسنگ فیڈریشن کی جنرل کونسل کے عہدیداروں کا انتخاب
لاہور ( سپورٹس رپورٹر )پاکستان فینسنگ فیڈریشن کی جنرل کونسل کے اجلاس میں آئندہ4 سال کیلئے نئے عہدیداروں کا چنائوکر لیا گیا۔ محسن سید کو صدر، محمد سعید خان کو سینئر نائب صدر، عثمان احمد کو سیکرٹری جنرل اور ماہین فیصل کو خازن منتخب کیا گیا۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی طرف سے سید خاور نے آبزرور کی حیثیت سے اجلاس میں شرکت کی۔