• news

شاہ محمود کا دورہ سندھ، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی قیادت میں کھلبلی مچ گئی

 سکھر (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی کے اندرون سندھ کے دورے نے مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کی قیادت میں کھلبلی مچا دی، دونوں پارٹیاں ناراض رہنمائوں کو منانے کیلئے سرگرم ہو گئیںاور  ناراض رہنمائوں کو فعال کردار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے شاہ محمود قریشی کو سندھ میں پی ٹی آئی کو مضبوط بنانے کا ٹاسک دیا ہے اور جلد ہی سکھر، لاڑکانہ اور شکارپور کے علاقوں میں پی ٹی آئی بڑے جلسے کریگی۔

ای پیپر-دی نیشن