• news

سیاست دان غریبوں کو ریلیف دیں

مکرمی! وطن عزیز میں اس وقت قبضہ گروپ خاندانوں نے جو تماشا لگایا ہوا ہے اس میں کہیں بھی غریب، مزدور پاکستان کو ریلیف دینے کا کوئی ایجنڈا نہ ہے۔ ایجنڈا ہے تو صرف اقتدار کا۔ پاک فوج جو دنیا کی بہترین فوج ہے اور جو ہر مصیبت میں سیلاب ہو یا زلزلہ عوام کی پشت پر ہوتی ہے اور جو ہمارے کل کے لئے اپنا آج قربان کر رہے ہیں۔ ضرب عضب میں ہمارے بہادر فوجی شہید ہو رہے ہیں کس لئے؟ ملک کی سلامتی کے لئے۔ کتنی ستم ظریفی ہے کہ تمام ٹی وی چینلوں نے جو ضرب عضب میں اپنی بہادر افواج کے کارنامے اور کامیابیاں دکھا کر عوام کا حوصلہ بنلد کرتے تھے اب ان جان قربان کرنے والے شہیدوں، غازیوں کو پس پشت ڈال کر اسلام آباد میں قبضہ کرنے والوں اور قبضہ چھڑانے والوں کی محاذ آرائی دکھانے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ میری حکمرانوں سے بھی گزارش ہے کہ خدارا غریب عوام کو بھی کچھ ریلیف دیں آپ حکمران لوگ تو اپنے بازوﺅں پر بندھی ہوئی گھڑیاں اور محلات کا ہی رقبہ کچھ کم کر لیں اور غیر ممالک سے سرمایہ اپنے ملک لے آئیں تو عوام کو کچھ سکھ کا سانس نصیب ہو سکتا ہے۔ (یوسف جنجوعہ....سابق کونسلر، بلدیہ الہ آباد، وزیر آباد)

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

ای پیپر-دی نیشن