حافظ آباد: زائد بل اور واپڈا اہلکاروں کے مبینہ تشدد پر محنت کش کی خودسوزی کی کوشش
حافظ آباد (نمائندہ نوا ئے وقت) گڑھی غوث کے رہائشی محنت کش کی واپڈا کی جانب سے زائد بل آنے کے خلاف واپڈا دفتر کے سامنے خودسوزی کی کوشش۔ محمد منشاء جو کہ مزدوری کرتا ہے اُسے 17ہزار روپے بجلی کا بل آ گیا۔ جسے کم کروانے کے لئے منشاء دفتر کے چکر لگاتا رہا، واپڈا اہلکاروں نے مبینہ طور پر اُسے تشدد کا نشانہ بھی بنایا جس پر اس نے احتجاجاً واپڈا دفتر کے سامنے خود پر تیل پھینک کر خود سوزی کی کوشش کی جسے ارد گرد کے لوگوں نے پکڑلیا۔