• news

کامونکے:2 ماہ کا بچہ سوتے ہوئے ماں کے نیچے دب کر جاں بحق

کامونکے (نامہ نگار) شیرخوار بچہ گہری نیند سویا حرماں نصیب ماں کے نیچے دب کر جاں بحق ہو گیا۔ محلہ دریش پورہ کے محنت کش کی اہلیہ گذشتہ رات اپنے دو ماہ کے شیرخوار بیٹے رمضان کے ساتھ سوئی ہوئی تھی کہ گہری نیند کے باعث کروٹ بدلنے پر بچہ اس کے نیچے دب کر بوجھ برداشت نہ کرتے ہوئے دم توڑ گیا۔ بچے کو بے حس وحرکت پا کر غمزدہ والدین ہسپتال پہنچے جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن