• news

قائداعظم ٹرافی : لاہور کی ٹیموں کے ٹرائلز آج ہونگے

لاہور (نمائندہ سپورٹس) قائداعظم ٹرافی کیلئے لاہور کی ٹیموں کے انتخاب کے سلسلے میں ٹرائلز آج نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہو رہے ہیں۔ یاد رہے کہ یہ ٹرائلز دو مرتبہ ملتوی ہوئے ہیں۔ پہلی مرتبہ سلیم یوسف کو چیف سلیکٹر بنایا گیا تھا۔ دوسری مرتبہ سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز احمد کو یہ ذمہ داری دی گئی۔ اب انہوں نے انڈر 19 ٹیم کے ساتھ مصروفیت کی وجہ سے یہ ذمہ داری نبھانے سے معذرت کر لی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن