• news

لاہور لائنز، لاہور ایگلز کی ٹیموں کے کپتان تبدیل

لاہور (نمائندہ سپورٹس) قومی ٹونٹی ٹونٹی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے لئے لاہور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن نے اپنی دونوں ٹیموں لاہور لائنز  اور لاہور ایگلز کے لئے کپتانوں کا اعلان کر دیا ہے۔ کامران اکمل کو لاہور ایگلز سے لاہور لائنز منتقل کر دیا گیا ہے۔ اظہرعلی کو لاہور لائنز اور عمران فرحت کو لاہور ایگلز کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ قومی ٹونٹی ٹونٹی کپ شہر قائد کراچی میں 17 سے 28 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔ 

ای پیپر-دی نیشن