دھرنے میں ’’ٹائیگر‘‘ لڑ پڑے، ایک کا سر پھٹ گیا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے ٹائیگر دھرنے میں ایک دوسرے پر ہی جھپٹ پڑے، ڈنڈا لگنے سے ایک کارکن کا سر پھٹ گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈنڈا بردار کارکنوں کی لڑائی کے دوران عمران خان کنٹینر سے ان کو ہدایت کرتے رہے کہ نہ لڑو۔ ایک طرف پولیس والے آپ کو مار رہے ہیں دوسری طرف تم آپس میں لڑ رہے ہو۔ لیکن کارکنوں نے عمران کی نہیں سنی۔