اہلکار پرتشدد‘ ناصر عباس اور طاہر القادری کیخلاف مقدمہ درج
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ سیکرٹریٹ نے پی ٹی وی ہیڈ کوارٹرز کے سامنے سپیشل برانچ کے اہلکار پر تشدد کرنے کے واقعہ پر وحدت المسلمین کے قائد علامہ ناصر عباس، طاہرالقادری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ مدعی کانسٹیبل حافظ محمد قاسم نے پولیس کو بتایا کہ پانچ نامعلوم افراد ہاتھوں میں ڈنڈے لئے آئے اور مجھے پکڑ کر دھرنا میں لے گئے جہاں انہوں نے طاہرالقادری اور علامہ ناصر عباس کو بتایا کہ یہ پولیس والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اُسے اُلٹا لٹکا کر ہڈی پسلی ایک کر دو پھر ان نامعلوم افراد نے مجھے مارا پیٹا ہوش آیا تو میں ہسپتال میں تھا۔