• news

قائم مقام چیئرمین پیمرا کو توہین عدالت کا نوٹس‘ ذاتی طورپر طلب

اسلام آباد(آئی این پی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے قائم مقام چیئرمین پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) پرویز راٹھور کو توہین عدالت کا ایک اور نوٹس جاری کردیا‘جواب جمع نہ کرانے کی صورت میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئندہ سماعت پر ذاتی طورپر طلب کرلیا۔بدھ کو ہائیکورٹ کے جسٹس نورالحق قریشی نے قائم مقام چیئرمین پیمراکیخلاف دائردرخواستوں کی سماعت کی۔ دوران سماعت ملک طاہرمحمود ایڈووکیٹ نے موقف اپنایاکہ پرویزراٹھور مسلسل عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کررہے ہیں جو توہین عدالت کے زمرے میں آتاہے لہٰذاعدالت اْن کے خلاف توہین عدالت کی کاررورائی عمل میں لائے۔ پرائیویٹ رکن پیمرا اسرارعباسی کاکہناتھاکہ عدالت کے روکنے کے باوجود قائم مقام چیئرمین کام کررہے ہیں۔فاضل عدالت نے قرار دیا کہ قائم مقام چیئرمین مسلسل عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کررہے ہیں ، سات روز میں توہین عدالت کے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرائیں اور جواب جمع نہ کرنے کی صورت میں ذاتی طورپر پیش ہوں عدالت نے سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کردی۔

ای پیپر-دی نیشن