• news

پنجاب میں سیلاب زدگان کے گرنے والے مکانوں کا سروے شروع

جلالپور بھٹیاں (نامہ نگار) حکومت پنجاب کی جانب سے سیلاب زدہ علاقوں میں سیلاب زدگان کے پانی سے گرنیوالے مکانوں کا سروے شروع کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول ٹاہلی گورائیہ کے ٹیچر عدنان شریف کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت پر ہماری ٹیمیں جلالپور بھٹیاں اور پنڈی بھٹیاں کے دیہات میں جاکر دریائے چناب کے سیلابی ریلے کی نظر ہونے والے مکانات کاسروے کررہے ہیں اور جلد ہی مکمل رپورٹ بناکر حکومت پنجاب کو بھجوادیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن