• news

5 خودکشیاں، گجرپورہ میں محنت کش نے مبینہ طور پر زہر کھا کر خودکشی کرلی

لاہور (نامہ نگاران) گجر پورہ کے علاقہ میں محنت کش نوجوان نے مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی۔ 30 سالہ زاہد یوسف فیکٹری میں کام کرتا تھا۔ گزشتہ روز اس نے نامعلوم وجوہات پر زہریلی گولیاں کھالیں اور فیکٹری چلا گیا جہاں اسکی حالت غیر ہوگئی اور وہ بیہوش ہوگیا۔ فیکٹری مالک شاہد محمود اسے ہسپتال لے گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسکی موت کی تصدیق کردی۔ پولیس کے مطابق لواحقین نے کسی قسم کی قانونی کارروائی سے انکار کردیا جس پر نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ علاوہ ازیں موچھ میں پاک آرمی کے جوان افتخار حسین شاہ عرف خارو آف دلیوالی کی اہلیہ (ر) نے دلبرداشتہ ہوکر نہر تھل پراجیکٹ میںچھلانگ لگاکر اپنی زندگی ختم کرلی۔ تین گھنٹوں کی مسلسل جدوجہد کے باوجود بھی نعش برآمد نہ ہوسکی۔ ماموں کانجن میں 16 سالہ نوجوان نے گھریلو لڑائی جھگڑے پر زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ فیصل آباد میں گھریلو جھگڑے پر 25 سالہ خاتون مقدس نے گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل کر موت کو گلے لگا لیا۔ گوجرہ میں نشے کے عادی شہباز نے لعنت سے چھٹکارا نہ پا سکنے پر چھری کے وار سے خودکشی کرلی۔

ای پیپر-دی نیشن