شیخوپورہ: کھانا لانے میں معمولی تاخیر پر بیوی اور ساس قتل کردی
شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ گھنگ روڈ ڈیرہ اقبال میں کھانے پکانے میں معمولی دیر ہونے پر مشتعل ہوکر بیوی اور ساس کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ بتایا گیا ہے کہ قیصر نے اپنی بیوی (ب) کو کھانے لانے کیلئے کہا اور معمولی تاخیر پر مشتعل ہوگیا اور گالم گلوچ شروع کردی۔ اس دوران ساس نے منع کیا تو اسے تشدد کا نشانہ بنانے لگا اور دونوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔