پشاور: نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے وزیر جیل خانہ جات کے پرسنل اسسٹنٹ کو قتل کر دیا
پشاور (بیورو رپورٹ) پشاور سرکی روڈ پر نامعلوم افراد نے وزیر جیل خانہ جات کے پرسنل اسسٹنٹ کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کر کے قتل کر دیا، ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ صبح وزیر جیل خانہ جات خیبر پی کے پرسنل اسسٹنٹ حیدر علی جو کسی کام کی غرض سے نمک منڈی چوک جا رہے تھے کہ راستہ میں سرکی روڈ پر نامعلوم موٹرسائیکل سوار افراد نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گئے جنہیں مقامی افراد نے فوری طور پر لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا جہاں بعد ازاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔