• news

ایف آئی اے کا گوجرانوالہ میں چھاپہ، غیرقانونی تیار 2بلٹ پروف گاڑیاں پکڑلیں

لاہور (خبرنگار) ایف آئی اے نے گوجرانوالہ میں دو فیکٹریوں پر چھاپہ مار کر غیرقانونی طور پر تیار کی جا رہی 2بلٹ پروف گاڑیاں قبضہ میں لے لیں۔ چھاپہ ’’جی ایم ایس‘‘ انڈسٹریز کلائمکس آباد اور ’’اے ون‘‘ انڈسٹریز جی ٹی روڈ پر مارا گیا جہاں سے دونوں بلٹ پروف گاڑیاں اور عام گاڑیوں کو بلٹ پروف گاڑیوں کی شکل دینے والا میٹریل قبضہ میں لے لیا گیا۔ دونوں ہی فیکٹریوں کے مالکان بلا لائسنس عام گاڑیوں کو بلٹ پروف گاڑیوں کی شکل دینے کا کاروبار کر رہے تھے۔ دونوں مالک احمد نعیم اور قیصر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دونوں فیکٹریوں پر ایف آئی اے کی دو ٹیموں انسپکٹر شاہد پرویز، انسپکٹر سجاد احمد، انسپکٹر وقار حسین، سب انسپکٹر نصراللہ، منشا اور ساجد حسین نے چھاپہ مارا۔ بتایا گیا ہے کہ ملزمان لگژری سٹیشن ویگنز کی باڈیاں اتار کر ان کے چیسیز پر بلٹ پروف گاڑیاں تیار کر رہے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن