• news

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کے پیچھے طاقتور مافیا کارفرما

اسلام آباد (عاطف خان/ دی نیشن رپورٹ) گذشتہ ایک ہفتے میں ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ 15 کلو کا سلنڈر 1800 روپے سے بڑھ کر 2050 روپے تک جا پہنچا ہے اور یہ 2150 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔ بیک گرائونڈ انٹرویوز سے پتہ چلا ہے کہ وزارت پٹرولیم، اوگرا اور کمپی ٹیشن کمشن کے تعاون سے ایک طاقتور مافیا اس کا ذمہ دار ہے، اسے وائٹ کالر کرائم قرار دیا گیا ہے۔ ہول سیل ڈیلر شہزاد احمد کا کہنا ہے کہ گذشتہ سات روزمیں ایل پی جی کی قیمتوں میں 25 روپے کلو اضافہ ہوا۔ ہول سیلرز کے مطابق سات روز میں 45 کلو کا سلنڈر 5550 روپے سے بڑھ کر 6400 روپے تک جا پہنچا ہے جبکہ 11 کلو کا سلنڈر 1300 سے 1650 روپے کا ہو گیا۔

ای پیپر-دی نیشن