شمالی وزیرستان: بمباری، غیر ملکیوں سمیت40 دہشت گردہلاک،5 ٹھکانے تباہ
میرانشاہ(آن لائن) شمالی وزیرستان کے علاقہ دتہ خیل کے مختلف علاقوں میں جیٹ طیاروں کی دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کے نتیجے میں غیر ملکیوں سمیت چالیس دہشتگرد ہلاک جبکہ پانچ ٹھکانے اور اسلحہ ڈپو بھی تباہ۔ فوج کے تعلقات عامہ کی جانب سے بتایا گیا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب اپنے پلان کے مطابق کامیابی سے جاری ہے اور شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے شمالی علاقے نوائی کلی اور زرام اثر میں جیٹ طیاروں کی دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کے نتیجے میں غیر ملکیوں سمیت چالیس دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ دہشتگردوں کے پانچ ٹھکانوں سمیت اسلحہ کا ڈپو بھی تباہ کیا گیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس کارروائی میں دہشتگردوں کا گولہ بارود بھی بڑے پیمانے پر تباہ ہو گیا۔ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری،سکیورٹی فورسز کی دتہ خیل کے نواحی علاقوں میں جیٹ طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں غیر ملکیوں سمیت40 دہشت گرد ہلاک جبکہ 5ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا،فضائی کارروائی میں دہشت گردوں کا ایک اسلحہ ڈپو بھی تباہ کر دیا گیا۔ بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب اپنے پلان کے مطابق کامیابی سے جاری ہے،سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دتہ خیل کے علاقے نوائے کلی اور زرام اثرمیں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں سے بمباری کی، جس کے نتیجے میں 40 دہشت گرد مارے گئے، خیبر ایجنسی میں جیٹ طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں 20دہشت گرد مارے گئے تھے جبکہ سکیورٹی فورسز نے سرحد پار سے چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنایا جس میں 11دہشت گرد مارے گئے تھے۔ادھروادی سوات کے تحصیل کبل کے مختلف علاقوں بانڈی، ننگولئی اور قریبی دیہات میں غیر معینہ مدت کیلئے کرفیو نافذ کردیا گیا ۔تھانہ کانجو کے محرر شریف اللہ نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ گذشتہ روز علاقے میں نامعلوم افراد کے فائرنگ سے امن کمیٹی کے تین ارکان شہید ہوگئے تھے جس کے بعد علاقے میں کرفیو کا نفاذ کیا گیا اور گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع کر دیاگیا ہے۔