پاکستان، افغانستان میں القاعدہ قیادت کو منطقی انجام تک پہنچایا، فوج عراق نہیں بھیجیں گے: اوباما
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ+ اے ایف پی) اوباما نے کہا ہے عراق فوج بھیجیں گے نہ وہاں اب کوئی زمینی جنگ ہو گی۔ میکڈل ائر فورس بیس پر خطاب کرتے ہوئے کہا جو … اہلکار عراق بھیجے ہیں وہ لڑائی میں ہر گز حصہ نہیں لیں گے۔ امریکی فورسز نے پاکستان اور افغانستان سے القاعدہ کی اہم قیادت کو منطقی انجام تک پہنچایا۔ اسامہ بن لادن کا خاتمہ ہو گیا۔ اگلے 3ماہ میں افغانستان میں امریکی جنگی مشن اختتام پذیر ہو جائے گا۔ افغانستان میں امریکی جنگ ذمہ دارانہ انداز میں ختم ہو گی۔ داعش کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو یہ خطرہ ثابت ہو گی۔ جنگجو تنظیم کیخلاف جنگ اکیلے نہیں لڑی جا سکتی۔ عالمی فوجی اتحاد کارروائی کریگا۔