• news

نیپرا نے چینی کمپنیوں کو کوئلے سے چلنے والی بجلی گھروں میں 6.5 فیصد سلفر والے کوئلہ کے استعمال کی اجازت دیدی

اسلام آباد ( آئی این پی )نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) نے چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری سے تعمیر ہونیوالے کوئلے سے چلنے والے بجلی گھروں میں 6.5 فیصد سلفر کی مقدار رکھنے والا درآمدی کوئلہ استعمال کرنے کی اجازت دیدی۔ جن علاقوں میں یہ کول پاور پلانٹ کام کرینگے وہاں ان سے فضائی آلودگی بڑھنے سے کینسر ، استھما سمیت دیگر امراض میں اضافہ کا خدشہ ہے۔ دوسری طرف تھر میں پایا جانیوالا پاکستانی کوئلے میں صرف ایک فیصد سلفر کی مقدار ہے اور ایسا ہی کوئلہ دنیا کے بیشتر کوئلہ کے بجلی گھروں میں استعمال ہوتا ہے ، کوئلے میں سلفر کی مقدار زیادہ ہونے پر کول پاور پلانٹ کے ساتھ ڈی سلفیرائزیشن پلانٹ لگانا ضروری ہے ۔
نیپرا/ چینی کمپنی اجازت

ای پیپر-دی نیشن