پیپلز لبریشن آرمی اور بھارتی فوج کی لداخ میں سرحدی چوکی پر فلیگ میٹنگ
نئی دہلی( کے پی آئی )صدر چین زی جن پنگ کے دورہ بھارت سے قبل پیپلز لبریشن آرمی آف چائنہ اور بھارتی لداخ میں سرحدی چوکی پر فلیگ میٹنگ کی جس میں حال ہی میں ایک دوسرے کے علاقے میں دراندازی کے مبینہ واقعات پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ بھارتی فوج ترجمان کے مطابق تقریباً تین گھنٹے طویل فلیگ میٹنگ لداخ کے سپینگر گپ چوکی پر منعقد ہوئی جہاں چین کے فوجی عہدیداروں نے بھارتی فوجی طلایہ گرد پارٹی کی جانب سے اس کے ’’ چومار‘‘ علاقہ میں پانچ کلو میٹر اندر تک در اندازی کی شکایت کی چومار میں بھارتی فوجی سپاہی ایک بلند مقام سے چینی فوج کی سر گرمیوں پر نگاہ رکھتے ہیں، بتایا جاتا ہے کہ چینی فوج نے علاقہ میں ایک سڑک تعمیر کی جو بھارتی علاقہ سمجھا جاتا ہے ۔ بھارتی فوجی عہدیداروں نے ڈنگچو ک کا مسئلہ اٹھایا جہاں چینی چرواہے 11ستمبر کو بھارت میں داخل ہوئے اور اس پر مقامی لوگوں نے شکایت کی۔
فیلنگ مینٹنگ