• news

’’قل ہو اللہ احد‘‘ اور دعا ختم

اسلام آباد (آن لائن) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں تاریخ کی مختصر ترین فاتحہ خوانی اور دعا کرائی گئی۔ مختلف ارکان نے ایک رکن پارلیمنٹ کے بھائی کیلئے دعا پر زور دیا تو سپیکر نے کہا کہ سیلاب میں جاں بحق افراد کیلئے بھی دعا کرتے ہیں۔ انہوں نے ڈپٹی چیئرمین سینٹ صابر بلوچ سے کہا کہ وہ دعا کرائیں تو انہوں نے ’’قل ہو اللہ احد‘‘ کہا کہ اور دعا ختم کر دی اس طرح یہ پارلیمنٹ میں مختصر ترین دعا تھی جس پر سپکیر نے بھی کہا کہ یہ تاریخ کی مختصر ترین دعا ہو گی۔
مختصر دعا

ای پیپر-دی نیشن