عمران دھاندلی کیخلاف نہیں، وزیراعظم بننے کیلئے احتجاج کررہے ہیں، سنیٹر الیاس بلور کا چیئرمین پی ٹی آئی کو مناظرے کا چیلنج
اسلام آباد (آن لائن) اے این پی کے سینیٹرالیاس بلورنے عمران خان کو مناظرے کاچیلنج کرتے ہوئے کہاکہ وہ کرپشن، بدعنوانی اور دھاندلی کیلئے نہیں بلکہ وزیراعظم بننے کیلئے احتجاج کررہے ہیں۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان غیرپارلیمانی الفاظ کا استعمال کرتے ہیں۔ کے پی کے سی ایم ایچ ہسپتال میں بلے، چوہے اور کاکروچ ناچ رہے ہیں، سیاست کرنے کے بجائے وہ ذاتیات پرحملے کرتے ہیں، وہ سیاسی ورکر نہیں بلکہ ٹیم کے کپتان ہیں۔ وہ پارلیمنٹرین کو چور کہہ کر مخاطب کرتے ہیں۔ کے پی کے میں ناکام حکومت چل رہی ہے، عمران کو عوام کے دکھوں کا علم نہیں ہے ، جب عمران پشاور میں آتا ہے تو 400 پولیس اہلکاران کے ہمراہ ہوتے ہیں، تمام صوبے کی پولیس انہیں تحفظ دیتی ہے۔
الیاس بلور/ چیلنج