ایران کی عدم شمولیت: داعش کیخلاف فرانس میں کانفرنس کے مثبت نتائج نہیں نکلیں گے: فیصل محمد
کویت سٹی(عبدالشکورابی حسن سے)داعش کے خلاف متحدہ عسکری اقدامات کے حوالے سے فرانس میں منعقد کی جانے والی کانفرنس کے مثبت نتائج برآمد نہیں ہوں گے کیونکہ اس کانفرنس میں امریکی ایماء پر ایران اور شام کو شامل نہیں کیا گیا جو اس صورتحال کے اصل فریق بھی ہیں۔ یہ بات ’’تنظیم مبصرین اسلامی کے سفارتی ترجمان فیصل محمد نے ایرانی ٹی وی ’’سحر‘‘ کو ایک انٹرویو میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور شام کو اس کانفرنس سے دور رکھنے سے مسلمان ممالک وہ خلیج جو مغرب نے پیدا کی تھی برقرار رہے گی۔ مغرب کی غلط پالسیوں کی وجہ سے ISISاور داعش وجود میں آئی اگر مغرب اور امریکہ مسلمانوں میں پسند اور مفادات کی بناء پر اقدامات کرتے رہیں گے تو اس سے صورتحال مزید خراب ہوگی۔