• news

حمید گل سے ملاقات، ملکی استحکام کیلئے سیاسی قوتوں کو کردار ادا کرنا ہوگا: یوسف گیلانی

اسلام آباد (ثناء نیوز) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے سابق سربراہ آئی ایس آئی جنرل(ر) حمید گل اور چیئرمین تحریک جوانان پاکستان محمد عبد اللہ گل سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ اس موقع سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے جنرل (ر) حمید گل کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ موجودصورتحال میں تمام سیاسی قوتوں کو ملکر ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا۔ جنرل (ر) حمید گل نے کہا کہ ملک اس وقت نازک دور سے گزر رہا ہے، اگر ہم نے حالات کو قابو میں نہ کیا تو اس کے نتائج بھیانک ہونگے۔ چیئرمین تحریک جوانان پاکستان محمد عبد اللہ گل نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ اتحاد و یکجہتی سے انتشار کو ختم کر کے ملک کو مضبوط کیا جائے، ہم ملک کی سلامتی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
گیلانی/ حمید گل

ای پیپر-دی نیشن