• news

مسلم لیگ ن کے ایم این اے افضل کھوکھر کا تیز رفتاری پر چالان

لاہور (نامہ نگار) ٹریفک وارڈن نے کینال روڈ پر تیز رفتاری پر مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی افضل کھوکھر کا چالان کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی افضل کھوکھر کینال روڈ پر حد رفتار سے تجاوز کرتے ہوئے تیز رفتاری سے جارہے تھے کہ شاہ دی کھوئی کے قریب ٹریفک وارڈن ابرار نے انہیں روک کر انہیں بتایا کہ وہ 85 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جارہے ہیں جس پر ان کا 5 سو روپے جرمانے کا چالان کردیا۔

ای پیپر-دی نیشن