آئین پا کستان کا اصل مسودہ چوری ہونے پر عدالت نے جواب طلب کرلیا
کراچی (وقائع نگار) سندھ ہائی کورٹ نے آئین پاکستان کا اصل مسودہ چوری ہونے سے متعلق درخواست پر سپیکر قومی اسمبلی، وزارت داخلہ اور دیگر مدعا علیہان سے جواب طلب کر لیا۔کیس کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عقیل عباسی اور جسٹس جنید غفار پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔ وفاقی حکومت کو حکم دیا ہے بتایا جائے کہ آئین پاکستان کے اصل مسودے کے چوری ہونے کے حقائق کیا ہیں۔ درخواست گزار سید آغا عطاء اللہ نے موقف اختیار کیا تھا کہ 20اگست 2011کو آئین پاکستان کا اصل مسودہ چوری ہو چکا ہے۔ قانون کی رو سے گمشدہ چیز کا مقدمہ درج ہونا ضروری ہے۔ 3سال گزر جانے کے باوجود مقدمہ درج نہیں ہوا۔